نیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنیکی کی درخواست کی سماعت 9 اپریل کرے گا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنیکی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت 9 اپریل کرے گا۔

(جاری ہے)

نیپرا کے ترجمان کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے ، 37 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنیکی تجویزموصول ہوئی ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے موصول ہونے والی درخواست میں فروری کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی تجویز دی گئی ۔ نیپرا 9 اپریل کو سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو فیصلہ بھی ہوا وہ کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :