خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، 13 زخمی

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:28

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ13 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی بمباری میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے تھا۔

متعلقہ عنوان :