ضرب عضب کے ذریعے افواج پاکستان دہشتگردوں کو کاری ضرب لگارہی ہے،ہم نے مایوسی کو افسوس کے بجائے محنت میں بدلنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں،ملک سے اس ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا انسداد دہشت گردی فورس کے دوسرے دستے کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے ذریعے افواج پاکستان دہشتگردوں کو کاری ضرب لگارہی ہے،ہم نے مایوسی کو افسوس کے بجائے محنت میں بدلنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں،ملک سے اس ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔وہ ہفتہ کولاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے دوسرے دستے کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت میک اور بریک کے دو راہے پر کھڑا ہے لیکن اس جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں اور دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی فورس کے فارغ التحصیل جوانوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی کے لئے اپنے جگر گوشوں کو فورس کے لئے پیش کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

پوری قوم کو انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں پر فخر ہے جب کہ بڑے مقصد کے لئے انسداد دہشت گردی فورس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح ترکی اور سری لنکا نے دہشت گردی سے دامن چھڑایا اسی طرح تربیت میں تعاون پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں جب کہ تربیت کی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کے بھی شکر گزار ہیں جو آپریشن ”ضرب عضب“ کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا رہی ہے۔