مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت مجلس شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس کل ہوگا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس کل اتوار کو اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یمن کی صورتحال، اکیسویں آئینی ترمیم پر پیش رفت اور مدارس کے خلاف حکومتی اقدامات پر غور کے بعد متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں یمن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے پارٹی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا کو اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں اور پارٹی لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :