سری لنکن صدر تین روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سیناپاکستان کے تین روزہ دورے پر کل اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔نئے منتخب صدر سری سینا کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔پاکستان میں قیام کے دوران وہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف سے باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کے دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں اورمفاہمت کی یاداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان خوشگوار دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات 1948ء میں قائم ہوئے تھے جس کے بعد دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے گئے۔سارک اور دولت مشترکہ کے رکن ممالک ہونے کی حیثیت سے پاکستان اور سری لنکا دوطرفہ علاقائی اور عالمی نوعیت کے معاملات پرایک دوسرے سے قریبی تعاون کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :