افواج پاکستان دہشتگردوں کو کاری ضرب لگارہی ہے ،شہبازشریف

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:22

افواج پاکستان دہشتگردوں کو کاری ضرب لگارہی ہے ،شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء) . وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب کے ذریعے افواج پاکستان دہشتگردوں کو کاری ضرب لگارہی ہے ۔ہم نے مایوسی کو افسوس کے بجائے محنت میں بدلنا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کے علاقے بیدیاں میں انسداد دہشتگردی کے دوسرے دستے کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے اپنے جگر گوشے پیش کرنے والے قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں عوام ،بزرگ ،بچےسب یکسوہیں۔تربیت کی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بڑے مقصد کے لیے انسداد دہشتگردی فورس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب نے انسداد دہشتگردی فورس کے دستے کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :