ہنگامہ آرائی کرنیوالے ہمارے کارکن نہیں ، الیکشن میں بیلٹ پیپر پر گو عمران گو کا نعرہ نکلے گا :الطا ف حسین

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:04

ہنگامہ آرائی کرنیوالے ہمارے کارکن نہیں ، الیکشن میں بیلٹ پیپر پر گو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کریم آباد میں متحدہ کا کوئی یونٹ نہیں ہے ، تحریک انصاف کے کیمپ پر حملہ کرنے والے متحدہ کے کارکن نہیں علاقہ مکین تھے ۔ پی ٹی آئی کے رہنما اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں ۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کریم آباد میں پی ٹی آئی کے انتخابی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کریم آباد میں متحدہ کا کوئی یونٹ نہیں ہے ، کیمپ پر حملہ کرنے والے متحدہ کے کارکن نہیں عوام ہیں ۔ تحریک انصاف نے زہرا شاہد کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا جس کا عوام کو شدید صدمہ ہوا ۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی کے لوگ اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بات کرے ۔ پی ٹی آئی کے رہنما اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں ۔ انہوں نے این اے 246 کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے ماحول میں کشیدگی آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران ہر بیلٹ پیپر پر گو عمران گو کا نعرہ لکھا ہوا ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :