لاڑکانہ : بارش کے باعث ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ منسوخ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 10:51

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : لاڑکانہ میں شدید بارش کے باعث پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 36 ویں برسی کے موقع پر جلسے کو منسوخ کر یا گیا ہے.

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید بارش کےباعث برسی کی تقریبات کو محدود کر دیا گیا ہے جس کے تحت مختصر تقریبات نوڈیرو ہاؤس میں ہوں گی جہاں پارٹی رہنما، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ اراکین شرکت کریں گے. جبکہ دیگر اضلاع میں بھی مقامی طور پر تقریبات منائی جائیں گی جبکہ مرکزی تقریب سے پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے. ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.