کوہاٹ : جنگل خیل میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 10:45

کوہاٹ : جنگل خیل میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

کوہاٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل میں نا معلو م افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے. ذرائع کے مطابق پولیس وین میں ملزم کو پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا پولیس کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے.