NA-246:جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم نے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا
ہم اس شہر کی ماند پڑتی روشنیوں کو بحال کریں گے اور شہر کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنائیں گے، راشد نسیم عوام نے اگر جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو جماعت اسلامی شہر کا کھویا ہوا مقام بحال کرے گی،اسداللہ بھٹو
جمعہ 3 اپریل 2015 22:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اوراین اے 246 کے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم نے گلبرگ فیڈرل بی ایریا میں مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں،کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے راشد نسیم،جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیراسد اللہ بھٹو،کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر نے خطاب کیا۔
راشد نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج این اے 246 کو وڈیروں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے چراگاہ بنا دیا ہے۔ یہی وہ حلقہ ہے جس سے پروفیسر غفور اور مظفر ہا شمی جیسے لوگ منتخب ہوتے رہے ہیں جنہوں نے شہر کو روشنیوں کی راہ پر گامزن کیا تھا اور اس حلقے کو ایک پہچان دی مگر المیہ یہ ہے کہ اس حلقے کو اس کے حقیقی نمائندوں سے محروم رکھا گیا اور اس کے نمائندوں کو مظلوم بنا دیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.