لاہور، پی آئی کیو سی کے اشتراک سے ”تعلیم میں معیار کو یقینی بنانا“ کے موضو ع پر سیمینار کا انعقاد

جمعہ 3 اپریل 2015 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام پی آئی کیو سی کے اشتراک سے ”تعلیم میں معیار کو یقینی بنانا“ کے موضو ع پر الرازی ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی آئی کیو سی ڈاکٹر کامران موسیٰ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر عامر اعجاز، ڈینز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر یونیورسٹیوں سے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ممبران نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ بہترین تعلیم سے ہی اچھے استاد پیدا ہوتے ہیں۔ کامران موسیٰ نے معیاری تعلیم کے لئے نئے رجحانات، مختلف طریقہ جات اوردیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عامر اعجاز نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تعلیم میں معیار کو یقینی بنانے بارے آگاہی فراہم کرتے ہوئے مختلف اداروں میں کوالٹی انہانسمنٹ سیلز کی اہمیت بیان کی۔ سیمینار کو شرکاء کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ (محمد سلیمان)

متعلقہ عنوان :