گورنر کی پی ایف یو جے کی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کے لئے تعاون کی یقین دہانی
جمعہ 3 اپریل 2015 22:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سندھ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صحافیوں، فوٹو گرافرز، اور کیمرامین اور میڈیا ورکرز کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انکی خدمات اور کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ با ت انہوں نے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں ان سے ملاقات کرنے والے پی ایف یو جے اور کے یو جے کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔
وفد میں پی ایف یو جے کی ایف ای سی کے ممبران سید حسن عباس، مشتاق سرکی، نادرہ مشتاق، کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی، جنرل سیکریٹری واجد رضا اصفہانی سینئر صحافی ساجد عزیز اور غریدہ فاروقی شامل تھیں۔ گورنر نے کہا کہ وہ صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہانکی توجہ انکے مسائل کے حل کی جانب ہوتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کے یو جے کے ارکان کے لئے ہیلتھ انشورنس اور فلیٹوں کے معاملہ کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
اور کہا کہ وہ بذات خود اس معاملے کی نگرانی کریں گے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل امین یوسف نے پی ایف یو جے کے تحت ہو نیوالی بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کے حوالے سے گورنر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ کانفرنس نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطہ میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہو گی۔ جس میں کئی ممالک کے مندو بین سمیت اندرون ملک سے بھی سینئر صحافی شرکت کریں گے۔ گورنر نے کانفرنس کا سرپرست اعلٰی بننے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ وہ کانفرنس کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.