ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم تحفظ حرمین الشریفین منایا گیا

جمعہ 3 اپریل 2015 22:16

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) مرکزی اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی اپیل پر ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم تحفظ حرمین الشریفین منایا گیا۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھرکے مساجد میں سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ علماء کرام نے کہا ہے کہ پوری دنیا آگاہ ہے۔ اور آج امت مسلمہ کا ہر باشعور شخص جانتا ہے کہ دراصل مسئلہ یمن نہیں بلکہ حرمین الشریفین ہے ۔

یمن کا واویلا تو صرف چور مچائے شور کا مصداق ہے۔

(جاری ہے)

خطباء کرام نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے دوستی اور عقیدت کا تعلق کسی شک وشبہ سے بالا تر ہے جبکہ پاکستان اسلامی دنیا کا اہم ملک ہے۔ اسلئے یمن کی مشکلا حل کرنے میں اسے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔ علم اء کرام نے ا امر کا بھی اظہار کیا کہ پاک فوج کیساتھ لاکھوں نوجوانوں بھی حرمین الشریفین کے دفاع کیلئے تیار ہیں علماء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پوری طورپر پاک فوج سعودی عرب بھیجوائی جائے ۔ کیونکہ جنگ کسی اقتدار کا نہیں بلکہ حرمین کے تحفظ کی جنگ ہے ۔

متعلقہ عنوان :