انارکلی بازار میں دکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے چھ افراد ملبے تلے دب گئے
ٹریفک جام ہونے اور انار کلی بازار میں تجاوزات کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا
جمعہ 3 اپریل 2015 22:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء )انارکلی بازار میں دکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے چھ افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ملبے کے نیچے سے نکال کر میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ٹریفک جام ہونے اور انار کلی بازار میں تجاوزات کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف تجارتی مرکز انار کلی بازار میں واقع ایک دکان کی بوسیدہ چھت زور دار دھماکے سے نیچے آ گری جس سے وہاں موجود چھ افراد نیچے دب گئے ۔ چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی قریبی تاجر فوری موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا جبکہ امدادی ٹیموں کو ٹریفک جام ہونے اور تجاوزات کے باعث جائے وقوعہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.