شہید ذوالفقار علی بھٹو کے36ویں یوم شہادت کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والا مرکزی جلسہ منسوخ کردیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2015 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے36ویں یوم شہادت کے موقع پر 4اپریل بروز ہفتہ گڑھی خدا بخش میں ہونے والا مرکزی جلسہ موسم کی خرابی اور شدید بارشوں کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم، برسی کی تقریبات محدود سطح پر نوڈیروہاؤس لاڑکانہ میں منعقد ہونگی جس میں لاڑکانہ ،بینظیر آباد،دادواور سکھر سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما، اراکین اسمبلی و سینیٹ اور لاڑکانہ وسکھر سے تعلق رکھنے والے کارکنان شرکت کرینگے ۔

دیگر اضلاع میں مقامی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کرینگے۔