خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مردان تعلیمی بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر کو گرفتار کرلیا گیا۔

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 21:57

خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مردان تعلیمی بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر کو گرفتار ..

مردان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) خاتون ٹیچر کے قتل کے الزام میں مردان تعلیمی بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مردان تعلیمی بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون ٹیچر کو گھر بلا کر اسے قتل کر کے لاش کو دفنا کر غائب کرنے کی کوششش کی تھی۔پولیس نے ٹیچر کے قتل کے الزام میں اسسٹنٹ کنٹرولر کو حراست میں لے کر اس کی نشاندہی پر مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاش کو بھی برآمد کر لیا ہے۔پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر سے کیس کے سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :