نوجوان طالبعلم زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت 5 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 21:46

نوجوان طالبعلم زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت 5 ملزمان ریمانڈ پر پولیس ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نوجوان طالبعلم زین علی کے قتل میں ملوث سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کو 8روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 11اپریل کو ہوگی ۔ پولیس نےسخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں گزشتہ روز طالبعلم زین کے قتل میں ملوث نامزد مرکزی ملزم مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر 4ملزمان صادق، اکرام ،آصف اور سعید کوپیش کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سےعدالت سے ملزمان سے تفتیش اور اسلحہ برآمد کرنے کے غرض سے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی۔ جبکہ مصطفی کانجو کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا کہ اس نے اپنے مخالفین سے جان بچانے کے لئے فائرنگ کی ، زین علی اس کی فائرنگ کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوا۔مصطفی کانجو کے وکیل نکی جانب سے عدالت سے کیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی بجائے سیشن عدالت میں منتقل کیے جانے کیس استدعا کی گئی۔فاضل جج نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزمان کو 8روز جسمانی ریماند پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :