اُردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن، وزیر داخلہ نے نادرا کے سابقہ اور موجودہ ملازمین کے علاوہ گریڈ 17کے افسران اور پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والوں کیخلاف وفاقی انٹیلی جنس اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردیں
فہد شبیر جمعہ 3 اپریل 2015 21:19
پشاور(رحمت اللہ شباب سے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 اپریل۔2015ء) اردو پوائنٹ کی خبر پر ایکشن وزیر داخلہ نے نادرا کے سابقہ اور موجودہ ملازمین کے علاوہ گریڈ 17کے افسران اور پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والوں کیخلاف وفاقی انٹیلی جنس اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے ہدایات کے بعد وفاقی انٹیلی جنس اداروں نے پشاور میں افغان مہاجرین کو پاکستانی شناختی کارڈ کیلئے اٹسٹیشن کرنیوالے گریڈ 17کے افسران کی سابقہ اور موجودہ نادرا ملازمین اور افغانیوں کو کارڈ بنانے والے ایجنٹوں کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کے حوالے سے خصوصی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی انٹیلی جنس اداروں نے پشاور کے مختلف علاقہ جات میں افغانیوں کو کارڈ بنانے والے تین ایجنٹوں کو حراست میں لئے ہیں اور ان کو تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کردئیے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
جن کی مدد سے نادرا کے ملازمین اور گریڈ 17کے افسران کو گرفتار کردیاجائیگا۔ یاد رہے کہ 31مارچ کو اردو پوائنٹ نے یہ خبر شائع کی تھی ۔اردو پوائنٹ کے خبر کے بعد نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا میں افغانیوں کو کارڈ بنانے کے حوالے سے بھی کافی گرم بحث دیکھنے میں آئی اور ملک کے بڑے بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلز نے اس خبر کو اپنے نشریات کا حصہ بنایا ۔
اردو پوائنٹ پر خبر نشر کئے جانے پر وفاقی وزیر داخلہ نے ایکشن لیا ۔اُردو پوائنٹ کی مذکورہ خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.