پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں اقتصادی خوشحالی لائے گا : اسحاق ڈار

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 20:51

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں اقتصادی خوشحالی لائے گا : اسحاق ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان میں اقتصادی خوشحالی لے کے آئے گا۔ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انتظامی کمیٹی کی جانب سے اسحاق ڈار کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چینی صدر کی پاکستان آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ نہ صرف سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنائے جائیں بلکہ اسکے ساتھ ساتھ اس موقع پر شہریوں کو متبادل روٹ بھی دیا جائے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورے کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جن میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے نئے دور کا آغاز بھی کیا جائے گا جو پاکستان میں اقتصادی خوشحالی کا نیا دور لے کر آئےگا۔

متعلقہ عنوان :