مختلف مذہبی جماعتو ں کی مشتر کہ اجلاس میں سعودی عرب کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی دھمکی

جمعہ 3 اپریل 2015 20:38

مختلف مذہبی جماعتو ں کی مشتر کہ اجلاس میں سعودی عرب کے خلاف فیصلہ آنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں مذہبی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان کا سعودی عر ب کے حق میں مظاہرہ جبکہ پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں سعودی عرب کے حق میں فیصلہ نہ کر نے کی صورت میں پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ۔ جمعہ کے روز لاہور پر یس کلب کے سامنے ہونیوالے مظاہرے کی قیادت علامہ زبیر احمد ظہیر نے کی جبکہ اس موقعہ پر مر کزی جمعیت اہلدیث پاکستان ‘اہلحدیث یوتھ فورس ‘تحر یک تحفظ نبوت ‘جماعت اہلحدیث کے کارکنوں کی بڑی تعد اد کے علاوہ انکے قائدین مولانا نصر اللہ رانا ‘ذکر رحمن ‘مولانا عبدالستار نیازی ‘امتیاز احمد مجاہد ایڈ وکیٹ ‘عبدالمتین اصغر ‘محمد ارشد بیگم کوٹی اور محمد زبیر عابد سمیت دیگر بھی شر کت اور شر کاء نے اس موقع پر بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر سر زمین تحفظ حر مین شر یفین کے علاوہ سعودی قیادت کے حق میں نعرے درج تھے جبکہ شر کاء بھی اس موقعہ پر سعودی عرب کے حق میں بھر پور نعر ے بازی کرتے رہے جبکہ مظاہرے کے شر کاء سے خطاب میں علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ ہیں اور سعودی عرب کا ساتھ دینا ہر مسلمان اور پاکستانی پر فر ض ہو چکا ہے اور جو لوگ سعودی عرب کے خلاف بول رہے ہیں وہ اصل میں یہودیوں کو خوش کر نے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ایسے لوگوں کو منہ کی کھانا پڑ یگی اور وہ اپنے عزائم اور سازشوں میں مکمل ناکام ہو نگے اور انکے ہاتھوں ذلت اور رسوائی کے سواکچھ نہیں آئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں حکو مت کا سعودی عرب کے معاملے پرپارلیمنٹ کا مشتر کہ اجلاس بلانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے جسکی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں مگر ہم پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں وہ سعودی عرب کا ساتھ دینے کے حق میں ہی فیصلہ کر یں اگر کسی سعودی عرب کے خلاف کوئی فیصلہ آیا تو ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ پارلیمنٹ کا مکمل گھیراؤ کر یں گے اور سعودی عرب کے خلاف بولنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا جا ئیگا مولانا نصر اللہ رانا ‘ذکر رحمن ‘مولانا عبدالستار نیازی نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

سعودی عرب کے حوالہ سے مخالفانہ بیان بازی کرنے والوں کواس مسئلہ کی حساسیت کو سمجھنا چاہئے ۔صر ف ذاتی مفادات اور اندرونی جھگڑوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اختلافات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر حرمین کے دفاع کے لئے آواز بلند کریں۔تمام مذہبی جماعتیں تحفظ حرمین شریفین کے لئے پاکستان میں تحریک کھڑی کرے گی اور رائے عامہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حرمین کے ساتھ کل بھی ایمان اور اسلام کا رشتہ تھا‘آج بھی قائم ہے اوران شاء اللہ تاقیامت رہے گا۔حکومت پاکستان نے قوم کی امنگوں کے مطابق سعودی عرب کی مددوحمایت کا بہترین فیصلہ کیاہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ سعودی عرب کے ساتھ ہیں اور سعودی عرب کے تحفظ کیلئے ہمیں جانوں کے نذرانے بھی دینے پڑ یں تو اس کیلئے گریز نہیں کیا جائیگا۔