کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں31ارب 35کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس281.71پوائنٹس اضافے سے 31413.96پوائنٹس پر بند ہوا
جمعہ 3 اپریل 2015 20:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی31200,31300اور 31400کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحا ل ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں31ارب 35کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت41.12فیصدزائد جبکہ74.58فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31116پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم ،توانائیاور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔(جاری ہے)
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس281.71پوائنٹس اضافے سے 31413.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔
مجموعی طور پر362کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے270کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ75کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں31ارب 35کروڑ99لاکھ82ہزار726روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69کھرب34ارب 41کروڑ12لاکھ 2ہزار28روپے ہوگئی ۔جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں28کروڑ50لاکھ 62ہزار 590شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں8کروڑ30لاکھ75ہزار770 شیئرززائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے ایکسائیڈ پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت56.17روپے اضافے سے1179.67روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت49.89روپے اضافے سے1047.82روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت49.95روپے کمی سے957.61جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت31.01روپے کمی سے899.99روپے ہوگئی ۔جمعہ کو ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں2روڑ87لاکھ84ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت97پیسے اضافے سے15.91روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ28لاکھ64ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.41روپے اضافے سے50.78روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس104.63پوائنٹس اضافے سے 19886.19پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس292.79پوائنٹس اضافے سے 51353.88جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس102.80پوائنٹس اضافے سے 22270.04پر بند ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.