حرمین شریفین کی حفاظت ہرمسلمان کا دینی اوراخلاقی فرض ہے‘ نعیمین ایسوسی ایشن

مسئلہ یمن اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے،اسلام سے دوری کے باعث امت محمدی آج زوال کاشکارہے‘ مفتی حسیب قادری

جمعہ 3 اپریل 2015 20:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں جمعتہ المبارک کو ”اظہاروفاحرمین شریفین “کوطورپرمنا یاگیا۔ خطابات جمعہ میں مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے فضائل پرروشنی ڈالی گئی۔ڈاکٹر مفتی حسیب قادری نے جامعہ نعیمیہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت ہرمسلمان کابنیادی دینی اوراخلاقی فرض ہے۔

،مسئلہ یمن اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے۔اسلام سے دوری کے باعث امت محمدی آج زوال کاشکارہے۔مسلم قوم وحکمران بحرانوں نے نجات اورمسائل کے حل کیلئے وائٹ ہاؤس کی بجائے گرین ہاؤ س سے اپنے امیدوں وابستہ کریں۔علامہ پروفیسرلیاقت علی صدیقی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ محبت رسول کے بغیردعو یٰ ایمان نامکمل ہے۔

(جاری ہے)

غلامان مصطفی روضہ رسول کی حفاظت کے لئے خون کاآخری قطرہ بھی بہادینگے۔

یمن بحرانوں کے حل کیلئے اوآئی سی او رعرب لیگ اپنا بنیادی کردار اداکریں۔علامہ قاسم علوی نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ فرقہ وارانہ سوچ نے امت کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔حفاظت اسلام اوردفاع وطن کیلئے قوم کاہرفرد دشمن قوتوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے۔مفتی کریم خان نے کہا کہ اسلام امن کادین ہے۔ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے۔

مسئلہ یمن کے حل کے لئے مسلم ممالک کے سربراہان غیرجانبدار رہتے ہوئے اپناکردار اداکریں تاکہ امت مسلمہ کی وحدت کوپارہ پارہ ہونے سے بچایاجاسکے ۔کوئٹہ میں مفتی مختاراحمدحبیبی نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیاکہ حرمین شریفین کی حفاظت جا ن ومال زیادہ عزیز ہے،حرمین شریفین کی حرمت پر آنچ نہیں دینگے۔پشاورمیں مولانا عبدالجلیل نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ہماری زندگی اسلام کے دفاع کیلئے وقف ہیں۔

کراچی میں مولانا محمدحفیظ اللہ شاہ،اسلام آباد میں مفتی گلزاحمد نعیمی اورآزادکشمیر،اوکاڑہ،بھکر،بہاولپور،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،حافظ آباد، خانیوال، جھلم، چکوال، خوشاب، ڈیرغازی خان،راولپنڈی،رحیم یار خان،ساہیوال،سیالکوٹ،شیخورہ،قصور،فیصل آباد،گجرات،میانوالی،منڈی بہاؤالدین،ننکانہ صاحب، وھاڑی، لودھاراں، لیہ، چنیوٹ، ناورال سمیت دیگرشہریوں میں نعمین ایسویسی ایشن پاکستان سے منسلک مساجد ا ور مدارس میں فضائل حرمین شریفین پرروشنی ڈالی گئی۔

متعلقہ عنوان :