اسلام آباد پولیس کی کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث82 گینگز کے 234 ملزمان گرفتار

385 اشتہاری بھی گرفتار کرلئے،936کی تفتیش مکمل ، چالان مجاز عدالتوں میں بھجوا دیئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی مزید موثر بنائیں، ایس ایس پی اسلام آباد کی ہدایت

جمعہ 3 اپریل 2015 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) اسلام آ باد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملو ث 82گینگز کے 234ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ 385مجرمان اشتہا ریو ں جو کہ قتل ، ڈکیتی ، اغو اء بر ائے تا وان اور دیگر جر ائم میں ملو ث تھے کو بھی گرفتارکیا ہے۔ 936مقدما ت کی تفتیش مکمل کر کے چا لا ن مجاز عدالتو ں کو بھجو ائے ہیں۔ 8اند ھے قتل کے مقدما ت میں ملو ث 12ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

آئی جی اسلام آ باد نے تما م پولیس افسران کو سخت احکا ما ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف اس کا رروائی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے اس میں کسی قسم کی غفلت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن نے جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار اور جر ائم کی بیخ کنی کے لیے ضلع بھر کے پولیس افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ری کیں تھیں ۔

(جاری ہے)

ان احکا ما ت کی روشنی میں وفا قی پولیس نے گزشتہ تین ما ہ کے دوران مختلف جر ائم میں ملو ث 82گینگز کے 234ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ جس میں ڈکیتی اور سر قہ با لجبر کے جر ائم میں ملو ث44گینگز کے 134ملزما ن ، نقب زنی اور سر قہ عام کے 26 گینگز کے 64ملزمان ، کا ر مو ٹر سائیکل چوری میں 7گینگز کے 15ملزمان اور متفر ق جر ائم میں ملو ث 5گینگز کے 21ملزمان شامل ہیں ۔

وفا قی پولیس نے اشتہا ریو ں کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران عر صہ دراز سے سنگین جر ائم ، قتل ، اغو اء، ڈکیتی اور سر قہ با لجبر جیسے جر ائم میں ملو ث 385مجرمان اشتہا ریو ں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔جن میں 139مجرمان اشتہا ری اور 146عدالتی مفروران شامل ہیں ۔علا وہ ازیں پولیس نے 936مقدمات کی تکمیل و تفتیش مکمل کر کے ان کے چا لا ن مجاز عدالتو ں میں بھجو ائے۔

وفا قی پولیس نے اسی عرصہ کے دوران 8اند ھے قتل جس میں نا معلو م ملزمان نے قتل کیا تھا اور مو وع سے فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس نے تکنیکی بنیا دوں پر تفتیش عمل میں لا تے ہو ئے 12ملزمان کو ٹر یس کیا اور ان کی گرفتار عمل میں لا ئی غیر ملکیوں جو بغیر دستا ویز ات پا ئے گئے ان کے خلا ف کا رروائی کر تے ہو ئے 21غیر ملکیوں کو گرفتا ر کیا اور ان کے خلا ف 13مقدما ت درج کیے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیا ز نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر وئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے تما م پولیس افسران کو احکا مات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹیں اسے افرادکے سا تھ کسی قسم کی نر می نی بر تی جا ئے جو معاشرے کا امن تبا ہ کر رہے ہیں ۔ تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کہا کہ نا کو ں پر چیکنگ پٹر ولنگ کے نظا م کومو ثر بنا ئیں کا ر چوری ، مو ٹر سائیکل چوری اور دیگر جر ائم میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ۔ تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔ جر ائم کی روک تھا م نہ کر نے والے پولیس افسران کے خلا ف سخت تا دیبی کا رروائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :