ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو پی سی بی سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ کی وصولی سے روک دیا
جمعہ 3 اپریل 2015 20:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے کی وصولی کرنے سے روکتے ہوئے محکمہ ایکسائز سے 9مئی کو جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
پی سی بی کے وکیل نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ بورڈ نے جگہ لیز پر حاصل کر رکھی ہے،قوانین کے تحت لیز پر حاصل کی گئی جگہ پر پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے قوانین کے برعکس پی سی بی کو ایک کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ فاضل عدالت نے پی سی بی کے وکیل کے موقف کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے کی وصولی سے روکتے ہوئے 9مئی تک جواب طلب کر لیا ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.