جامعہ کراچی: دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس آج سے شروع ہوگی

جمعہ 3 اپریل 2015 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم کے زیر اہتمام اور اقراء یونیورسٹی کے اشتراک سے دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”مینجمنٹ،تعلیم اور سوشل سائنسز میں تحقیق“ 04 اور 05 اپریل 2015 ء کو سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب صبح 9:00 بجے ہوگی۔

(جاری ہے)

رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر خطبہ استقبالیہ جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصراور اقراء یونیورسٹی کے چانسلر حنید ایچ لاکھانی صدارت کرینگے،ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر عشرت حسین مہمان خصوصی ہونگے اورلیتھ بریج یونیورسٹی کینیڈا(University of Lethbridge,Canada.) کے پروفیسر ڈاکٹر محفوظ اے انصاری کلیدی خطاب کرینگے۔

کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ کینیڈا،دبئی،امریکہ عراق اور سری لنکا سے بھی معروف مقررین شریک ہونگے۔واضح رہے کہ یہ پبلک اور پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس ہوگی۔