ٹنڈومحمدخان، سندھ پیپلز یوتھ کا میونسپل کمیٹی بلڑی شاہ کریم میں کرپشن کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 3 اپریل 2015 20:04

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سندھ پیپلز یوتھ کا میونسپل کمیٹی بلڑی شاہ کریم میں کرپشن کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، ہر ماہ لاکھوں روپوں کی کرپشن کی جارہی ہے ، جس کے باعث تحصیل گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے اور ترقیاتی کاام نہ ہونے کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، میونسپل بلڑی شاہ کریم میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور کرپٹ ٹی ایم او کیخلاف کاروائی کی جائے ،مظاہرین کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ پیپلز یوتھ سٹی ٹنڈومحمدخان کے کارکنان نے سٹی صدر معظم بھٹی ، ارشاد لغاری ، ارسلان بھٹی ودیگرکی قیادت میں میونسپل کمیٹی بلڑی شاہ کریم میں ہر ماہ لاکھوں روپوں کی کرپشن کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کمیٹی بلڑی شاہ کریم کو ہر ماہ ایک کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ ملتی ہے ، لیکن بلڑی شاہ کریم میونسپل کمیٹی کا ٹی ایم او ہر ماہ لاکھوں روپوں کی کرپشن کرتا ہے ، جس کے باعث تحصیل بلڑی شاہ کریم گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے اور ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث تحصیل بلڑی شاہ کریم کھنڈرات کے منظر پیش کررہا ہے ، کرپٹ ٹی ایم او من پسند ٹھیکیداروں کو ہر ماہ ترقیاتی کاموں کے نام پر لاکھوں روپے ادا کررہا ہے ، لیکن بلڑی شاہ کریم میں کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں کئے جارہے اور صرف کاغذی کاروائی پوری کر کے لاکھوں روپوں کی کرپشن کی جارہی ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ بلڑی شاہ کریم ، میونسپل کمیٹی میں ہونیوالی کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور کرپٹ ٹی ایم او کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :