طویل غیر حاضری کی بناء پرانسپکٹر سمیت05 ٹریفک وارڈنز نوکری سے برخاست

جمعہ 3 اپریل 2015 20:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے بغیر اطلاع طویل غیر حاضر ی کی بناء پر01ٹریفک انسپکٹر سمیت05 ٹریفک وارڈنز کونوکری سے برخاست کرنے کا حکم جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی اور ڈیوٹی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے انسپکٹرعامر نوید،ٹریفک وارڈنز عثمان، عدیل ذوہیب اورفیصل سمیت 05اہلکاروں کو محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیراطلاع طویل غیر حاضر ی کی بناء پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردےئے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کے گھروں پر متعدد بار نوٹس بھی بھجوائے جن کا کوئی جواب نہ آیا نہ یہ خود حاضر ہوئے۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور دورا ن ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔