ضلع بونیر میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا سیاسی اتحاد ایک مضبوط اتحاد ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک عمران کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 اپریل 2015 19:18

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے رہنما ملک سید عمران نے کہا ہے کہ ضلع بونیر میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کا سیاسی اتحاد ایک مضبوط اتحاد ہے۔

(جاری ہے)

اور انشاء اللہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کرئے گی حجرہ بختیار خان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ملک سید عمران نے پی ٹی آئی کی طرف سے محمد آفسر خان کو ضلعی کونسل کے لئے اور وحید خان کو تحصیل کونسل کے لئے منتخب کر نے پر ان کو مبارک باد دی اور دونوں امیدواروں کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے اس عزم کااظہار کیا کہ انشاء اللہ ہم اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے سر توڑ کوشش کرینگے۔ اور ہر حال میں ان کو کامیاب کرائیں گے۔