کپتان صاحب پنجاب اور سندھ میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات چاہتے ہیں اور خبیرپختونخو ا میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروارہے ہیں،تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکی مشکلا ت میں اضافہ کردیا ہے

عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی کے صدر حاجی رحمان اللہ کی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

جمعہ 3 اپریل 2015 19:13

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی کے صدر حاجی رحمان اللہ نے کہا ہے کہ کپتان صاحب پنجاب اور سندھ میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات چاہتے ہیں جب کہ خبیرپختونخوا میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی دفتر میں کابینہ اجلاس کے بعد اخباری کانفرنس میں کیا۔

اس موقع پر شہناز رازق آف زیدہ نے اپنے خاندان سمیت اے این پی میں شمولیت کاا علان کیا۔ ضلعی سینئر نائب صدر حاجی شہر یار خان نے ضلع کونسل اور تحصیل کونسل کے لئے تمام خواہش مند امیدواروں سے دس اپریل تک ضلعی دفتر میں درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت جاری کی۔الحاج رحمن اللہ خان نے کہا کہ حلقہ بندی الیکشن کمیشن کے بجائے لوگل گورنمنٹ سے کرانا ،دس دن بعد سرکاری نتائج کا اعلان کرنا، الیکشن عدلیہ کے بجائے سول اسٹبلشمنٹ سے کرانا ،ناظم اعلیٰ کو فنڈز اور اس کا دستبرداری وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیارات غیراخلاقی اور غیر جمہوری طرزعمل اور سوالیہ نشان ہے تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کے الیکشن پالیسی مارشل لا ء حکومتوں کے امرانہ پالیسوں کا تسلسل ہے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے سے عوام کا جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں پر اعتماد مضبوط ہوگا۔

(جاری ہے)

تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے مشکلا ت میں اضافہ ہی کردیا ہے اور دوسرے سال بھی ترقیاتی فنڈلیپس ہونے کا امکان ہے 139 ارب میں صرف 23 ارب فنڈاب تک خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب بلدیاتی الیکشن کے دوران ترقیاتی کام پر پابندی ہونی چاہئے ۔ تاکہ عوام ان کے دھوکہ میں نہ آسکے اور ترقیاتی کام الیکشن پر اثر انداز نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں بائیومٹرک سٹم اگر لگا سکتے ہیں۔

تو الیکشن بھی کپتان اپنے وعدہ کے مطابق اس سسٹم سے کرائیں۔ تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے ۔ کپتان صاحب تو شروع دن سے خبیر پختون خوا میں سیاسی شہید بننا چاہتا ہے۔لیکن ہماری پارٹی آپکو حکمرانی کاپورا موقع فراہم کرے گی۔وقت ثابت کریگا کہ ہم ہی اس دھرتی کے صیح وارث اورمالک ہے ۔اے ۔این۔ پی کے کارکن خصوصاً سہ فریق اتحاد کے امیدوارں کو سامنے لائے تاکہ صوابی میں کلین سویپ انشاء اللہ کریں گے ۔اس موقع پر شہناز رازق آف زیدہ نے اپنے خاندان سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔