مسلم لیگ ن تحصیل سالارزی کی یونین کونسلوں ملی خیل اور اباخیل کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

جمعہ 3 اپریل 2015 19:13

بونیر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ ن تحصیل سالارزی کے دونوں یونین کونسلوں ملی خیل اور اباخیل نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔بلدیاتی انتخابات کیلئے ویلیج کونسلوں اور تحصیلوں کے سطح پر امیدواروں کے نام فائنل ،آئیندہ اجلاس میں نامزد امیدواروں کے نام سامنے لائیں گے۔دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیلئے کمیٹی تشکیل۔

بھر پور کامیابی حاصل کرنے کا عزم ۔تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ ن سالارزی بونیر کے دونوں یونین کونسلوں ملی خیل اور اباخیل کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ملک فضل معبود ان کے رہائیش گاہ واقع جوڑ میں منعقد ہوئی جس میں سالارزئی بھر کے ہر گاوں سے لیگی کارکنوں کے کثیر تعداد سمیت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاہ بخت روان ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آنے والے مجوزہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاہ بخت روان،ملک فضل معبود،ملک احمد روائیدار،رسول خان ایڈوکیٹ،محمد عالم کامریڈ ولی رحمن،محبوب الرحمن،عزیز خان،قاسم شاہ،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی قائدین کو اہم مشورے دئے۔

اور فیصلہ کیا کہ ہم نے انتکابات کیلئے ویلیج کونسلوں ،تحصیلوں کے سطح پر نام فائینل کئے ہیں۔آئیندہ اجلاس میں نازدامیدواروں کے نام سامنے لائیں گے۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک مضبوط قوت ہے۔ شیر پختونخواہ انجینئر امیر مقام پختون قوم کا ترجمان اور نڈر سیاسی لیڈر ہے۔

وزیر اعظم کی طرف سے ان کو صوبہ پختونخواہ میں وفاق کے محکموں کے نگران مقرر کرنا خوش ائیند ہے۔ان سے امیدیں وابستہ ہے۔ انشاء اللہ پختون قوم اور بالخصوص بونیر کو درپیش مسائیل گیس اور بجلی امیر مقام حل کریں گے۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا۔کہ بلدیاتی انتکابات کیلئے حالات سازگار ہیں۔ کارکنان مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔دیگر سیاسی جماعتوں نے اتحادیں کی ہے۔ ہم بھی ایسے سیاسی جماعت سے اتحاد کریں گے جس سے ہماری بات ہوسکیں گے۔انشاہ اللہ کارکان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔