اسلام آباد : قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکا اجلاس، حج پالیسی 2015 کا اعلان کردیا گیا۔

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 18:35

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے اجلاس میں حج پالیسی 2015 کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حج پالیسی کی مانیٹرنگ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منظور شدہ پالیسی کے مطابق اس سال پہلے آئیے پہلے پائیے کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے حجاج کرام کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں حج درخواستوں کی وصولی 15 اپریل سے 23 اپریل تک کی جائے گی جبکہ کامیاب امیدواروں کا اعلان 28 اپریل کو بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گیا۔

(جاری ہے)

منظور شدہ پالیسی کے مطابق رواں سال حج اخراجات میں 17 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ کسی کو سرکاری کوٹے پر مفت حج نہ کروانے کا فیصلہ ہوا ہے۔حرم کی توسیع کے باعث پاکستان کے کوٹے میں 20 فیصد کی کمی کی گئے ہے، رواں سال کل 1 لاکھ 47 ہزار 368 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرپائیں گے۔

50 فیصد حجاج سرکاری آپریٹرز جبکہ 50 فیصد حجاج پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے حجاس مقدس جائیں گے۔ کراچی، سکھر اور کوئٹہ سے حج کے اخراجات 2 لاکھ 46 ہزار 271 روپے ہوں گے جبکہ باقی تمام شہروں سے حج کے اخراجات 2 لاکھ 55 ہزار 271 روپے ہوں گے۔ مکہ میں رہائش کے اخراجات 3 ہزار سعودی ریال ہوں گے جبکہ مدینہ میں فی کس رہائش کے اخراجات 600 ریال ہوں گے۔