ہری پور، ایم پی اے گوہر نواز خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ،غیر قانونی اسلحہ برآمد ، دو افراد گرفتار

جمعہ 3 اپریل 2015 18:11

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ہری پور میں قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے گوہر نواز خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ غیر قانونی اسلحہ برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گوہر نواز خان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ہری پورمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے گوہر نواز خان کے گھر پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرتے ہوئے گوہر نواز خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے ایم پی اے کے گھر سے ان کے دو بھتیجوں سمیع خان اور بابر خان کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ سابق تحصیل ناظم افتخار خان کے بھائی ذوالفقار خان کو بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(اح)

متعلقہ عنوان :