سعودی عرب کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘ شہبازشریف
جنگ ہو یا امن ،سیلاب ہویا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے وزیراعلیٰ سے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، زراعت، لائیوسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار
جمعہ 3 اپریل 2015 17:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ پاک سعودی مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران پرمشتمل وفد کی قیادت جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئرمین مازن محمد بتر جی کر رہے تھے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں نے زراعت، لائیوسٹاک اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔ دو طرفہ معاشی تعاون کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اوربھائی چارے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
جنگ ہو یا امن ،سیلاب ہویا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں زراعت، لائیوسٹاک، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان لائیوسٹاک پیدا کرنے والا دنیا کا ایک بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی کے شدید بحران نے تمام شعبوں کو بری طرح متاثرکیاہے۔ حکومت توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل پربھر پور توجہ دے رہی ہے اوروفاقی اور پنجاب حکومت نے ملکر پنجاب میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی کے حصول کے منصوبے لگانے کا پروگرام بنایاہے۔ سعودی عرب کے سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت ، معیاراور برق رفتاری سے تکمیل کی پالیسی کے تحت مکمل کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب سے توانائی ، زراعت او رلائیوسٹاک کے شعبوں سے وابستہ افراد کا وفد جلد سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئرمین مازن محمد بتر جی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اورجدہ کے مابین سرمایہ کاروں کے وفود کے باہمی تبادلے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔زراعت ،لائیوسٹاک ،توانائی اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر صنعت چودھری محمد شفیق، مشیربرائے صحت خواجہ سلمان رفیق، صدر ایوان صنعت و تجارت لاہور ، سیکرٹریز صحت،ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.