اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے وانا میں1122 سروس کا آغاز کر دیا

جمعہ 3 اپریل 2015 17:42

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نے وانا میں 1122 سروس کا آغاز کر دیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل محبوب اچکزئی نے کہا کہ اس سروس سے علاقے کے لوگوں کو بہت فائدہ ملے گا اور حادثے سے زخمی ہونے والوں کو موقع پر طبی امداد اور ہسپتال میں علاج کے لئے بروقت لے جایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دو ایمبولینس پر مشتمل سروس نے آغاز کر دیا ہے اور مستقبل میں مزید زیادہ ایمبولینس لائیں گے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔علاقے کے ایک نوجوان شاہجہان نے کہا کہ وانا میں حادثات کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث اکثر زخمی افراد دم توڑ جاتے ہیں مگر اس سروس کے قیام سے لوگوں کی بروقت سہولت مل جائے گی ۔