چکوال، نیلہ میں تین افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا

جمعہ 3 اپریل 2015 17:42

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) نیلہ میں تین افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ فاروق ولد میر سکنہ نیلہ نے بیان دیا کہ وہ واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ جب قبرستان کے نزدیک پہنچا تو ملزمان مسمیان ربنواز ولد محمد زمان مسلح کلہاڑی ، صفدر ولد محمد زمان مسلح سریا، سجاد ولد نواز مسلح پسٹل آگئے جنہوں نے اسے سریا اور کلہاڑی کے وار سے ناحق مضروب کیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ساجد اشفاق نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :