ھنگو،ٹل میں بنوں چو ک کے قریب مکان کی چھت گر گئی، 10سالہ بچی جاں بحق،تین خواتین زخمی

جمعہ 3 اپریل 2015 17:41

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحصیل ٹل میں بنوں چو ک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 10سالہ بچی جاں بحق،تین خواتین زخمی،ٹل تور کوٹ میں برساتی نالے سے 8سالہ بچی کی لاش برآمد۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹل پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی شام تحصیل ٹل کے علاقہ بنوں چوک کے قریب ایک مکان کے کمرے میں ایک بچی سمیت تین خواتین موجود تھے کہ اچانک مکان کی چھت آگر ی جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود ایک10سالہ بچی ملبے تلے دبنے سے جان بحق ہو گئی جبکہ تین خواتین معمولی زخمی ہو گئیں۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل ٹل کے علاقہ تور کوٹ میں پولیس کو ایک برساتی نالے سے 8سالہ لوارث بچی کی لاش ملی ۔ جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے ۔یاد رہے کہ ضلع ہنگو اور دیگر مضافاتی علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ایسے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :