چکوال ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی ،322گاڑیوں کے چالان ،248 کو بند کردیا

جمعہ 3 اپریل 2015 17:41

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے322گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے 248گاڑیوں کو بند کر دیا۔ ڈی سی او محمود جاوید بھٹی کی ہدایت پر چلائی جانے والی مہم کے دوران 2سو موٹر سائیکل رکشے بھی بند کیے گئے۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کو بھی موقع پر جرمانے کیے گئے اور گاڑیاں تھانے میں بند بھی کی گئیں۔ ای ٹی او چکوال وقار احمد کیانی نے واضح کیا ہے کہ تمام نادہندگان اپنی گاڑیوں کے کاغذات درست کروا لیں۔ اس ضمن میں انسپکٹر ذوالفقار احمد، راجہ سرفراز اور پنجاب پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔