خانیوال ،وزیراعظم کا دورہ ترکی مشر ق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے اہم پیشرفت ،مثبت اثرات مرتب ہونگے،خان ظفر خان

جمعہ 3 اپریل 2015 17:38

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے ضلعی رہنماصوبائی حلقہ218کے ٹکٹ ہولڈر خان ظفر خان نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا دورہ ترکی مشر ق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اہم پیش رفت سے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔و ہ یہاں معززین علاقہ کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی خود مختیاری وسا لمیت کی حفاظت کے لیے پاک فوج بھیجنے کے حوالے سے فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

انہوں نے ایک سوال جواب میں کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ اور دانہ دانہ خریدکرنے کافیصلہ کرکے کسانوں میں پائی جانے والی بے چینی اورمایوسی کو ختم کرکے کسانوں کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کوریلیف دینے اورزراعت کے استحکام کے لیے بھرپور اقدام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :