کہوٹہ ،نڑھ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل میں ملوث ملزمان نے گرفتاری دیدی

جمعہ 3 اپریل 2015 17:38

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کہوٹہ کے گاؤں نڑھ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان ملازم حسین اور فرحان حسین نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں گرفتاری دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے گاؤں پیالیاں میں گزشتہ سال 14اگست کو قتل کی لرزہ خیز واردات میں اسلحہ سے مسلح ملزمان نے اندھا دندھ فائرنگ کر تے ہوئے ایک ہی خاندان کے 4افراد غلام جیلانی ولد پہلوان، غلام رسول ولد پہلوان، عبدالجبار ولد فقیر محمد اور الطاف حسین عرف طالب کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

جبکہ فائرنگ سے نزاکت حسین، تیمور حسین، صفدر حسین، تنویر بی بی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جس کی بنا پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے مدعی زبیر حسین ولد فقیر محمد کی درخواست پر 8ملزمان ملازم حسین، ماجد حسین اور واجد حسین وغیرہ کے خلاف زیر دفعہ 148/149/109, 302/324کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ گذشتہ روز ایف آئی آر میں نامزد ملزمان ملازم حسین اور فرحان لطیف نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو اپنی گرفتاری پیش کی۔ جبکہ دیگر ملزمان کو پہلے گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ البتہ ملزم ماجد حسین ولد ملازم تاحال مفرور ہے۔

متعلقہ عنوان :