سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے سے ہی پاکستان ترقی کرے گا‘ فاطمہ سعید

حکومت جی ڈی پی کا دس فیصد بجٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے مختص کر دے توملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا

جمعہ 3 اپریل 2015 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر آئی ٹی فاطمہ سعیدنے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے سے ہی پاکستان ترقی کی منا زل طے کرے گا۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ے کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکرنے کیلئے سائنس وٹیکنالوجی کو فروغ دے کر تعلیمی نظام میں فوری طور پر اصلاحات کرنا ہو ں گی ، اس کے علاوہ جدید تحقیق ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور نصابی تعلیم کے فروغ کیلئے پرا ئیوٹ سیکٹر کے کردار کی حوصلہ افزائی کرنی ہوں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی سائنس و ٹیکنالوجی ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور نصابی تعلیم کے انقلاب سے ہی وابستہ ہے لہذا حکومت جی ڈی پی کا دس فیصد بجٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے مختص کرے۔انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہنرمند افرادی قوت کا حصول ملک کی معیشت کی مضبوطی کیلئے نا گزیر ہے لہذا حکومت نوجوان نسل کو سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن سے بھی وابستہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرئے۔