چیچہ وطنی میں سیکیورٹی گارڈ نے بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 3 اپریل 2015 17:00

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) چیچہ وطنی میں سیکیورٹی گارڈ نے بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ،ڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق تین ڈاکووٴں نے واردات کی نیت سے بنک میں گھسنے کی کوشش کی تو مرکزی گیٹ پرموجود سیکیورٹی گارڈنے انہیں چیکنگ کیلئے روک لیا جس پر ایک ڈاکو نے اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے بنک کے مرکزی دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے ،اسی اثنا میں بنک کا الارم بھی بجا دیا گیا جس پر ڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے کار میں سوار ہوکربائی پاس روڈ پر فرار ہوگئے،پولیس نے ڈاکووٴں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرلی ہے۔