کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں ، حالات بہتر ہو رہے ہیں،میر حاصل خان بزنجو

جمعہ 3 اپریل 2015 17:00

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ کراچی میں ہونے والا آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے اس آپریشن کو بغیر سیاسی جماعتوں کی مداخت سے دوسال سے جاری رہے تب جا کر کراچی کے حالات بہتر ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین میر عبدالرسول بلوچ میر محراب خان مری عبدالرزاق بلوچ میر علی حسن منجھو تاج بلوچ کامریڈحبیب جتک لعل محمد مری اور ڈاکڑ غلام سرور بلوچ بھی موجود تھے میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ بلوچستان میں فرقہ واریت دہشت گردی 99.99فیصد ہے جس کا کوئی ایشوء نہیں ہے اور کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف جب چاہیں وزارت اعلیٰ کا عہدہ مسلم لیگ(ن) کے حوالے کردیں گے معاہدہ سے زیادہ اعتماد کی فضاء قائم رہنا ضروری ہے ایک سوال کے جواب نے کہاکہ ماضی میں بلوچ عوام کے ساتھ استحصال کیا گیا ہے جنگیں ہمارے باب واجدا نے بھی لڑی ہیں پہاڑوں پر رہنے والے ہم سے مذاکرات نہیں کرتے ہیں ہم دعوت دیتے ہیں وہ چاہیں تو مرکزی حکومت سے براہ راسے مذاکرات کر سکے ہیں کیونکہ تمام مسائل کا حل مذاکرات سے وابستہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :