کراچی، ذاتی مفادات اور تصادم کی پالیسی ترک کر کے ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے،مولانا شہنشاہ حسین نقوی

جمعہ 3 اپریل 2015 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا کرب و پریشانی میں مبتلا ہے اور ہر طرف قتل و غارت گیری کا بازار گرم ہے ،ایسے میں ہمیں مسلم امہ کے اتحاد اور استحکام کیلئے کوششیں تیز کرنا ہونگی۔

(جاری ہے)

رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلمان سامراجی شکنجے سے نجات پائیں ،جبکہ حکمران امت کی درست رہنمائی کریں تو ہمارے معملات بہتر ہوسکتے ہیں ،کیونکہ مغربی دنیا اور بعض نام نہاد عرب حکمران ہمیں متحد نہیں دیکھنا چاہتے اور ان کا مقصد ہمارا باہمی تصادم اور انتشار ہے ،ہمیں اختلاف برائے اختلاف کی پالیسی ترک کر کے عالمی اسلام کی بہتری کی سوچ کو فروغ دینا ہوگا اور ذاتی مفادات اور تصادم کی پالیسی کو بالائے طاق رکھ کر مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے کام کرنا ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم اور عرب حکمران ان سازشوں کو سمجھیں اور مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے بجائے معمولات افہام و تفہیم سے حل کریں تو یہ بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :