ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر دباؤ کاشکار

جمعہ 3 اپریل 2015 16:16

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو دباؤ کاشکار رہا۔ ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ119.82 ین رہی جو کہ نیویارک ٹریڈ میں119.77 پر بند ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ1.0879 ڈالر اور130.16 ین رہی جو کہ یو ایس ٹریڈ کے مقابلے میں مساوی رہی۔ امریکی ڈالرکی قدردوسری ایشیائی کرنسیوں کے مقابلے میں ملے جلے رجحان کی حامل رہی۔ ڈالر1.3577 سنگاپورین ڈالر،1,093.88 جنوبی کورین وون، 31.06 تائیوانی ڈالر، 44.45 فلپائنی پیسوز،13,024 انڈونیشیئن روپیہ، 32.47 تھائی باہت اور62.50 بھارتی روپیہ میں تبدیل ہوا۔ آسٹریلین ڈالر75.96 یوایس سینٹ کا رہا جبکہ چینی یوآن کی شرح تبادلہ19.31 جاپانی ین رہی۔

متعلقہ عنوان :