گندم کی فصل تیاری کے آخری مراحل میں

جمعہ 3 اپریل 2015 16:15

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) گندم کی فصل اس وقت تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ایسے میں بارش اور تیز ہوایں سے گندم کی پیداوار مایوس کن حد تک کم ہونے کے خطرات منڈلارہے ہیں۔رواں سال ملک میں گندم کی بمپر پیداوار توقع کی جارہی ہے لیکن حالیہ بارشوں،تیز ہوایں اور ڑالہ باری سے نہ صرف گندم کا پیداواری ہدف متاثر ہوسکتا ہے بلکہ فصل کی کوالٹی پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیار فصل مزید بارش کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ موسمی تغیرات سے نہ صرف پیداوار میں کمی ہوگی بلکہ فصل کی کوالٹی اور بھوسہ بھی ضائع ہونے کا ڈر ہے۔گندم کی فصل کے بارے اگر خدشات درست ہوئے تو ایمرجنسی ضرورت کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے۔حالیہ بارشوں سے نہ صرف گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں مایوس کن حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے بلکہ ملک کو غذائی قلت کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔