سندھ حکومت کی نااہلی، گنے کے بعدگندم کے کاشتکار بھی رْل گئے،250روپے فی من کم قیمت پرگندم بیچنے پر مجبور

جمعہ 3 اپریل 2015 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سندھ میں گنے کے کاشتکاروں کے بعدگندم اْگانے والے کسان بھی رْل گئے،کسان 250روپے فی من کم قیمت پرگندم بیچنے پر مجبور ہوگئے۔سندھ آبادگار بورڈ کے مطابق سندھ کاکاشت کار تیرہ سو روپیسرکاری نرخ کے بجائے ایک ہزار پچاس روپے فی من پرگندم ٹریڈرز کو بیچنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں گندم کی فصل تیار ہے لیکن محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے خالی بوریاں جس کو باردانہ کہا جاتا ہے کی تقسیم کے حوالے سے ناقص کاکردگی سامنے آئی ہے،جس کے نتیجے میں کاشت کار مجبوراً مڈل مین کو سرکاری نرخ سے کم ریٹ پرگندم بیچ رہا ہے۔

سندھ آباد گار بورڈ کاکہنا ہے کہ کاشت کارکو استحصال سے بچانے کیلئے حکومت گندم کی خریداری کے ہدف کو نو لاکھ ٹن سیبڑھادے اور باردانے کی منصفانہ اور شفاف تقسیم یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :