رواں مالی سال جولائی تا مارچ؛ٹیکس وصولیوں میں 11.4فیصد اضافہ، 17 کھرب 55ارب روپے کی وصولیاں کیں گئیں؛ایف بی آر

جمعہ 3 اپریل 2015 16:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران 17 کھرب 55ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں ،جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں11.4فیصد زائد ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے مطابق مارچ کے دوران دو سو تیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں جو فروری کی ٹیکس وصولیوں کے مقابلے میں سات اعشاریہ چار فیصد زائد ہیں۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران سترہ کھرب پچپن ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک سو اسی ارب روپے زائد رہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ اعدادوشمار کو مد نظر رکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ دو بار کا نظر ثانی شدہ ٹیکس وصولیوں کا چھبیس کھرب اکانوئیارب روپے کا ہدف بھی حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔