جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت سے معذر ت کر لی
جمعہ 3 اپریل 2015 16:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت سے معذر ت کر لی ۔گزشتہ روز جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی۔ ذکی الرحمن لکھوی نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی نظر بندی کو چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت عالیہ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے اسپیشل بینچ کی کارروائی میں مصروف ہونے کے باعث کیس کی سماعت سے معذرت کی۔
جسٹس محمود مقبول باجوہ کی معذرت کے بعد کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی ہے۔قبل ازیں 20مارچ 2015ء کو لاہور ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی تھی۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ 2008ء میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات انتہائی خراب ہو گئے تھے اور ہندوستان کی جانب سے ذکی الرحمن لکھوی پر ممبئی حملے کے ماسڑ مائنڈ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔
جس پر پاکستان نے چند سال قبل لکھوی کو مظفر آباد سے واپس آتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا، تاہم 18دسمبر 2014ء کواسلام آباد میں کوثر عباس زیدی پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.