زین قتل کیس ،مرکزی ملزم مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جمعہ 3 اپریل 2015 16:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز جنوبی چھاؤنی پولیس کی جانب سے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان صادق امین ، اکرام ، سعد اللہ اور آصف کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 میں پیش کیا گیا ۔
جج رائے ایوب مارتھ کے روبرو وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ مقتول زین کراس فائرنگ سے ہلاک ہوا ، ارادہ قبل کرنا نہیں تھا ،دہشت گردی کا کیس نہیں بنتا لہٰذا سیشن عدالت بھیجا جائے ۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان کے 14روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ملزمان کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 11اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.