پی سی بی :قومی ٹیم کی کارکردگی ،ری ویو گروپ کا اجلاس کل طلب

جمعہ 3 اپریل 2015 15:45

پی سی بی :قومی ٹیم کی کارکردگی ،ری ویو گروپ کا اجلاس کل طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پی سی بی نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے ری ویو گروپ کا اجلاس آج ہفتہ کو لاہور میں طلب کرلیا ،ورلڈکپ میں خراب کارکردگی،تمام فیصلے کرنے کے بعد اسباب جاننے کا آغاز ،خود مختار کے بجائے پی سی بی کا اپنا ہی ری ویوگروپ کرے گا تحقیقات ، پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کی صدارت میں ریویوگروپ کا پہلا اجلاس قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔

جس میں نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد،اقبال قاسم اور وسیم باری شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

گروپ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اوردیگرعوامل کا پر غور کرے گا۔منیجرنوید اکرم چیمہ کی رپورٹ جبکہ ہیڈ کوچ وقاریونس اورسابق کپتان مصباح الحق کی سفارشات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔گروپ میں زیادہ تر فیصلوں کرنیوالے ہی شامل ہیں جن کے فیصلوں کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑاحالانکہ حقائق جاننے کیلئے خودمختار کمیشن بنایا جانا چاہیے تھا،یہ گروپ کیا تحقیقات کرے گا اور کس کو ذمہ دار ٹھرائے گا کیونکہ کپتان اور چیف سلیکٹر نئے لگائے جاچکے ہیں اور باقی کا کام سلیکشن کمیٹی دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیمون کا اعلان کرکے کردے گی۔

متعلقہ عنوان :